ہربنس پورہ: گھر سے 65 سالہ خاتون کی پراسرار لاش برآمد

ہربنس پورہ: گھر سے 65 سالہ خاتون کی پراسرار لاش برآمد

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک گھر سے 65 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شکیلہ فضیلت کے نام سے ہوئی، جو کہ بیوہ تھی اور کرائے کے مکان میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے، تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور مکمل تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ اور پڑوسیوں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔