یوکرین جنگ بندی کیلئے ڈونباس خالی کرے اور نیٹو کی رکنیت چھوڑے:روسی صدر

ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین مشرقی ڈونباس کے باقی علاقے روس کے حوالے کرے، نیٹو میں شامل ہونے کی کوشش ترک کرے اور غیرجانبدار پالیسی اپنائے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق، پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا میں چار سال بعد پہلی ملاقات ہوئی، جس میں تین گھنٹے تک تقریبا صرف یوکرین پر بات چیت ہوئی۔ پیوٹن نے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ بات چیت امن کی راہ ہموار کر سکتی ہے، تاہم تفصیلات نہیں بتائیں