یوکرین علاقہ چھوڑے تو نیٹو رکن بنانے کا وعدہ کیاجائے: یورپی ممالک

سفارتکاری، یوکرین کی مدد اور روس پر دبائو سے ہی جنگ روکی جاسکتی ہے:مشترکہ بیان
برسلز(آئی این  پی )یورپی ممالک نے الاسکا میں طے ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجویز  پیش کی ہے  کسی بھی اقدام سے پہلے جنگ بندی کی جائے اور یوکرین کو روس کے زیرقبضہ اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے تو یوکرین کو تحفظ دینے کی خاطر اسے نیٹو رکن بنانے کاوعدہ کیاجائے۔فرانس، جرمنی، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، فن لینڈ اور   یورپی کمیشن کی صدر نے مشترکہ بیان جاری  کیا ہے جس میں یوکرین میں جنگ روکنے، دیرپا امن اور  سلامتی کیلئے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ یوکرین میں امن کے راہ کا فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہوسکتا