نیٹو ممبر کا منجمند روسی اثاثوں پر یوکرین کو قرض دینے سے انکار

ناروے نے یورپی یونین کی روس کے منجمد اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرضہ دینے کی تجویز مسترد کردی
اوسلو(آئی این پی )ناروے نے یورپی یونین کی روس کے منجمد اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرضہ دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نیٹو کے  2 بار سربراہ  رہنے والے ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ نے گذشتہ روز واضح کیا کہ ناروے یورپی یونین کی اس تجویز کی حمایت نہیں کرے گا جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کیلئے   قرض کی ضمانت کے طور پر استعمال کیا جانا ہے