نیٹو کی رکنیت کو روس کے حملوں کے خلاف مضبوط ترین دفاع سمجھا جاتا رہا ہے
کیف (آئی این پی ) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک نیٹو کی رکنیت کی خواہش ترک کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ مغربی ممالک مضبوط سلامتی کی ضمانتیں فراہم کریں۔صدر زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس پیشکش کو یوکرین کی جانب سے ایک رعایت اور سمجھوتہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ برسوں میں نیٹو کی رکنیت کو مستقبل میں روس کے حملوں کے خلاف مضبوط ترین دفاع سمجھا جاتا رہا ہے اور شروع سے ہی یوکرین کی نیٹو میں شامل ہونے کی خواہش بھی تھی لیکن امریکا اور کچھ یورپی شراکت دار اس کی حمایت نہیں کرتے۔زیلنسکی نے کہاکہ ضمانتیں قانونی طور پر قابل عمل ہونی چاہئیں اور یہ پیشکش یوکرین کی جانب سے ایک اہم سمجھوتہ ہے