نیٹو رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں:یوکرینی صدر

ہم جنگ نہیں  امن چاہتے ہیں مگر اس کیلئے حفاظتی ضمانتیں ضروری ہیں: ولادیمیر زیلنسکی 
کیف (آئی این پی )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں مگر اس کیلئے حفاظتی ضمانتیں ضروری ہیں ، اگرچہ صدر کی حیثیت سے میری جگہ لینا آسان نہیں ہو گا تاہم نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کے لیے تیار  ہوں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں یوکرینی صدر  نے کہا کہ جو کچھ ان دنوں ہوا اس کے نتیجے میں ہمیں اپنے لیے یورپ کی واضح حمایت نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے اور اس کے لیے سکیورٹی کی حقیقی حفاظتی ضمانتیں چاہئیں جس کے لیے برطانیہ اور ترکیہ سمیت تمام یورپ متحد ہے اور ان کی بھی یہی پوزیشن ہے۔