ریاض(آئی این پی )مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا ہے ۔جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے قصر نیوم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبررساں ا دارے ے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔