منصوبے کے خلاف غزہ شہر میں فلسطینیوں کا مظاہرہ ‘غزہ کے بچوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف سوئیڈن میں بچوں کا احتجاج
غزہ (آئی این پی )غزہ میں یتیم فلسطینی بچوں کے گریجویشن کی تقریب کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں یتیم بچوں کے گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سفید رنگ کا لباس اور ٹوپی پہنے بچوں نے شرکت کی لیکن معصوم چہروں پر اداسی نظر آئی۔فلسطینی بچے اسر ائیلی حملوں میں اپنے والدین کو کھونے پر اداس اور ماں باپ کو یا د کرکے رونے لگے۔فلسطینی مرکزی بیورو شماریات کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں نے اپنے ایک یا دونوں والدین کو کھودیا ہے‘غزہ کے بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف سوئیڈن کے شہر گوٹن برگ میں بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی کے دوران بچوں نے فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھا کر فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ادھر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے خلاف غزہ شہر میں فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین نے جنگ روکو اور نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے،