روتے بچے چپ کرانے کیلئے آئی فون کا خفیہ فیچر مددگار

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکن اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس کے مطابق روتے بچوں کو پرسکون کرنے میں چند آواز مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ان آوازوں کیلئے وائٹ نوائز کی اصلاح استعمال کی جاتی ہے۔تو بچوں کو بھی ان سے خاموش کرایا جاسکتا ہے مگر اس کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی وائٹ نوائز مشین کو خریدیں بلکہ اگر آئی فون کے مالک ہیں تو اس سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ایپل نے 2021 میں آئی او ایس 15 کے ساتھ بیک گرا ئونڈ سا ئونڈز کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا۔یہ بنیادی طور پر وائٹ نوائز فیچر ہے جو کسی آواز یا سا ئونڈ کے سکون پہنچانے والے تسلسل کو برقرار رکھتا ہے اور دیگر آوازوں کو بلاک کرتا ہے جس سے جلد سونے یا توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے، مگر بچوں کو بھی خاموش کرایا جاسکتا ہے۔شروع میں اس میں 6 سا ئونڈز کو شامل کیا گیا مگر بعد میں 2 مزید آوازوں کو اس کا حصہ بنایا گیا۔