موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ہماری منزل مضبوط پاکستان معیشت کو خودکفیل اور پائیدار بنائیں گے:شہبازشریف
قوم کو مبارک ،کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے‘ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے میں بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں:وزیراعظم کابیان
زراعت،ٹریکٹر مینو فیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان اور اٹلی کا تعاون قابل ذکر ہے، زیتون کی پیداوار،ویلیوایڈیشن اور جدید پروسینگ میں تعاون مزید بڑھائیں گے:شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن‘مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میںوزیراعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور تمام متعلقہ وزرا و حکام اس امر کے لیے لائق تحسین ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف خوش آئند ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری اس کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے حکومت کی مسلسل محنت اور اصلاحات کے نتیجے میں عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے حکومت اصلاحات کا عمل مزید تیز کرے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ ہماری منزل پاکستان کو ایک مضبوط، خودکفیل اور پائیدار معیشت بنانا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے نوجوان زیتون کی کاشت اورپروسینگ میں جدید تربیت حاصل کریں گے،نوجوان مارکیٹنگ اور ویلیوچین کیشعبوں میں جدید تربیت حاصل کریں گے، اولیو آئل ہر لحاظ سے صحت مند ہے، شہبازشریف نے ’ پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کے اجراء ‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومتوں نے کسانوں کا ساتھ دیا، زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون پر مشکورہیں، 60ہزار ایکڑ پر زیتون کی کاشت کی جارہی ہے، زرعی انقلاب لانے کیلئے کسانوں کا ساتھ دینا ہوگا، ہم ایک سال میں4ارب ڈالر کا خوردنی تیل درا?مد کرتے ہیں، 400ملین ڈالر بھی بچالیں تو اس سے بڑی خدمت کیا ہوسکتی ہے، درآمدی بل میں کمی کیلئے پام آئل اورسورج مکھی کی کاشت کوفروغ دیاجائے۔ زراعت،ٹریکٹر مینو فیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان اور اٹلی کا تعاون قابل ذکر ہے، زیتون کی پیداوار،ویلیوایڈیشن اور جدید پروسینگ میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔