پشاور(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دے رہے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے اور بعد میں پیر پکڑتے دیکھا ہے۔ایک انٹرویو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کیلئے مہم چلا رہے ہیں، ان کے بیٹوں کی اپنی مرضی جب بھی آنا چاہیں آسکتے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں، یہاں پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ان کو تخفے میں سیٹیں ملیں