نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں:سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر سردار ایاز صادق کی غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے سفاک جارحیت کی شدید مذمت، اسرائیلی حملوں میں آئے روز بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار،قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں فلسطین میں ہزاروں فلسطینی بچے اپنے والدین سے جدا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی اسرائیل کو مظالم ڈھانے کی کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق کا اقوام متحدہ سے فلسطین میں جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل پر زور دیا ۔