اسلامی ممالک فوری جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کریں، پاکستان علما کونسل

لاہور(آئی این پی )پاکستان علما کونسل نے اسلامی و عرب وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔جاری بیان کے مطابق کونسل نے اسرائیلی و امریکی جارحیت اور ایران سے متعلق صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا مطالبہ کردیا اور جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے فوری اقدامات ناگزیر قرار دے دئیے۔پاکستان علما کونسل کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک فوری جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کریں۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عرب و اسلامی ممالک امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کو واضح اور دو ٹوک پالیسی دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 19 روز سے مسجد اقصی بند ہے، رمضان میں بھی عبادت کی اجازت نہیں دی جا رہی، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی امن کوششوں کو اجلاس سے تقویت ملنے کی امید ہے