جینیوا(آئی این پی )فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے جمعہ کو عالمی دن منایا گیا ۔ہر سال 29نومبر کو عالمی برادری فلسطینی عوام کی عزت،حقوق،انصاف اورحق خودارادیت کے لئے یکجہتی کا اظہارکرتی ہے ، اس کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 کواپنی ایک قرارداد کے ذریعے کیا ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہرسال کی طرح اس دن عالمی برادری فلسطینی عوام کے وقار، حقوق، انصاف اور حق خود ارادیت کے لیے یکجہتی کے لیے کھڑی ہوتی ہے، اس سال کی یادگار خاص طور پر تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ بنیادی اہداف اتنے ہی دور ہیں جتنے پہلے تھے۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں لاکھوں لوگوں کو انسانی امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہنگامی ضرورت پر بھی زور دیا۔