عالمی برادری مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے کردار ادا کرے ایازصادق

  اسرائیل بھارتی گٹھ جوڑ خطے اور دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ  ، بمباری پر مسلم ممالک کی اجتماعی مذمت بروقت اقدام ہے
اسرائیلی ایجنڈا عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ،سردار ایاز صادق  کی سپیکر مالدیپ عبدالرحیم عبداللہ سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،   عالمی برادری مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے۔سپیکرقومی اسمبلی   کی دعوت پر اسپیکر مالدیپ عبدالرحیم عبداللہ کی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائو س آمد  ہوئی  ۔پارلیمنٹ ہائو س آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنمائوں نے   دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا