دمشق(آئی این پی ) شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے خطے کی صورت حال انتہائی سنگین ہے، یہ ضروری ہے کہ لبنان اور غزہ میں نگ ختم کرنے کے لئے ایک اور ملک کو علاقے میں پھیلی جنگ میں نہ کھینچا جائے۔اقوام متحدہ کے نمائندے گیئر پیڈرسن نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے