کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر انوکھا احتجاج کیا، مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایامظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کرنے کا مقصد انتظامیہ کو شرمندہ کرنا اور ان کی بے حسی کو اجاگر کرنا ہے۔