گلبرگ ،ماڈل ٹائون ،جوہر ٹائون ، گارڈن ٹائون اور مال روڈ پر بارش‘آٹھواں سپیل آج شروع ہوگا
لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی،گلبرگ ،ماڈل ٹائون ،جوہر ٹائون ، گارڈن ٹائون اور مال روڈ پر بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔پنجاب میں مون سون بارشوں کا آٹھواں سپیل آج سے شروع ہونیکی پیشگوئی کی گئی ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے شدید بارشوں کے باعث دریائوں میں پانی کے اضافے بارے الرٹ جاری کردیا۔اعلامیے کیمطابق 23 سے27 اگست تک دریاں کے بالائی حصوں میں پانی کے بہا ئومیں اضافے کا خدشہ ہے، 22 اگست کی رات سے مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہائوالدین اورگجرات میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، حافظ آباداوروزیرآباد میں بھی بارشیں متوقع ہے۔