سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک موسلا دھار بارش

تیز ہوائوں، ژالہ باری، سیلاب اور ساحلی علاقوں میں بلند لہروں کا بھی خدشہ ہے
ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آ ئندہ24گھنٹوں  میںبعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔موسمیاتی مرکز کے مطابق آ ئندہ24گھنٹوں  میں   بعض علاقوں میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث تیز ہوائیں، افقی حدِ نگاہ تقریبا ختم ہونے، ژالہ باری اور اچانک سیلاب کا امکان ہے۔ ساحلی علاقوں میں بلند لہروں کے ساتھ بعض مقامات پر بگولے یا پانی کی سطح پر بننے والے گردابی طوفان بھی پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے مطابق جازان ریجن کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔حروب، الریث، الدائر، العیدابی، فیفا، العارضہ، الحرث، الطوال، الدرب، بیش، صبیا، ضمد، ابو عریش، احد المسارحہ اور صامطہ میں درمیانی سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔جازان اور فرسان میں درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے