اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شوہر کے درمیان علیحدگی، ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا

اداکارہ سوہائے علی ابڑو اور شوہر کے درمیان علیحدگی، ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا

سوہائے علی ابڑو کی نجی زندگی سے متعلق علیحدگی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے اپنی شادی سے متعلق متعدد پوسٹس ہٹا دی ہیں، جس کے بعد صارفین میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تاہم ان کی جانب سے مایوں کی کچھ تصاویر ابھی تک موجود ہیں۔مزید یہ کہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سوہائے علی ابڑو اور ان کے شوہر نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو بھی کر دیا ہے، جس کے بعد علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے آخری بار نومبر 2022 میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ریل شیئر کی گئی تھی، جبکہ 2024 میں فادرز ڈے کے موقع پر بھی انہوں نے اپنے شوہر کے لیے ایک پوسٹ کی تھی۔تاہم اس وقت تک دونوں کی جانب سے نہ تو علیحدگی کی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا واضح بیان سامنے آیا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ ابھی تک افواہوں اور قیاس آرائیوں تک محدود ہے۔