مونی رائے اور سورج نمبیار کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں، انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے سے چرچے

مونی رائے اور سورج نمبیار کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں، انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے سے چرچے

بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سورج نمبیار کے درمیان تعلقات کے بارے میں افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے دیکھا کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے، جس سے تعلقات کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مونی رائے اور سورج نمبیار جنوری 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اور اس کے بعد سے وہ اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہے ہیں۔ تاہم، حالیہ سرگرمیوں نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اگرچہ دونوں کے ایک دوسرے کو اَن فالو کرنے کی خبریں گردش میں ہیں، لیکن ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اب بھی شادی اور ایک دوسرے کے ساتھ یادگار تصاویر موجود ہیں۔ سورج کی پروفائل پر بھی مونی کے ساتھ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ مداحوں نے سورج نمبیار کی پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے تعلقات کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، اور بعض نے ممکنہ طلاق کی بھی قیاس آرائیاں کی ہیں۔ تاہم، ابھی تک نہ مونی رائے اور نہ ہی سورج نمبیار نے اس حوالے سے کوئی ردعمل دیا ہے۔