اداکارہ شرمین حنا رضوی اور شوہر عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی کی تصدیق

اداکارہ شرمین حنا رضوی اور شوہر عمار احمد خان کے درمیان علیحدگی کی تصدیق

ویب ڈیسک: پاکستان کی مقبول اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔

اداکارہ کا بیان:
حنا رضوی نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا:"دل پر بوجھ کے ساتھ اعلان کر رہی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں فی الحال علیحدہ ہو چکے ہیں، ہمیں اپنے رشتے کے مستقبل پر غور کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔"اداکارہ نے مزید کہا کہ:"براہ کرم ہماری نجی زندگی کا احترام کریں، شادی کے معاملات صرف ان دو افراد کو ہی معلوم ہوتے ہیں جو اس بندھن میں جڑے ہوتے ہیں۔"
طلاق کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا:
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اور عمار احمد خان ابھی طلاق کے فیصلے تک نہیں پہنچے۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ منفی تبصرے کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ ان کے لیے ایک مشکل اور جذباتی وقت ہے۔
پس منظر:
حنا رضوی نے حالیہ دنوں میں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی ایسے پیغامات شیئر کیے تھے جن سے علیحدگی کے اشارے مل رہے تھے۔واضح رہے کہ حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی، جس میں شوبز شخصیات اور قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔