تمام بھارتی فنکاروں کو اَن فالو اور بلاک کر دیا جائے:دانیہ انور

تمام بھارتی فنکاروں کو اَن فالو اور بلاک کر دیا جائے:دانیہ انور

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ دانیہ انور نے بھارتی فوج کی حالیہ جارحیت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ "ہمیں تمام بھارتی فنکاروں کو اَن فالو اور بلاک کر دینا چاہیے جو سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارت کے بزدلانہ اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "آرٹ کے نام پر ان تمام بھارتی فنکاروں کی حمایت کرنا بند کریں جو معصوم پاکستانیوں کے جانی نقصان پر خوش ہو رہے ہیں۔"واضح رہے کہ بھارتی فوج نے حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ اور پنجاب کے مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ان بزدلانہ حملوں میں 31 پاکستانی شہید اور 57 زخمی ہوئے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل طیارے، ایک مگ-29، ایک ایس یو-30 اور ایک کومبیٹ ڈرون مار گرایا، اور متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا۔ اس کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔دانیہ انور کا یہ ردعمل پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے، جو بھارتی جارحیت کے خلاف یکجہتی اور مزاحمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔