سجل علی کا احد رضا میر کو دوبارہ فالو کرنا , مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

سجل علی کا احد رضا میر کو دوبارہ فالو کرنا , مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دوبارہ فالو کرنا سوشل میڈیا صارفین کی نظروں سے اوجھل نہ رہ سکا۔

یہ قدم سامنے آتے ہی انٹرنیٹ پر چہ مگوئیوں، قیاس آرائیوں اور پرانی یادوں کا طوفان برپا ہوگیا۔سجل اور احد کی جوڑی نے 2017 کے سپرہٹ ڈرامے "یقین کا سفر" سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ اس ڈرامے میں دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین نے بھرپور سراہا، اور یہی کیمسٹری جلد ہی حقیقی زندگی میں ایک محبت بھری کہانی میں ڈھل گئی۔ دونوں نے 14 مارچ 2020 کو ابوظہبی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، مگر دو سال بعد مارچ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ طلاق کے باوجود سجل اور احد کے خاندانوں کے پیشہ ورانہ تعلقات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔

 سجل نے احد کے والد اور سینئر اداکار آصف رضا میر کے ساتھ نبیل بیگ کے ڈرامے "میں منٹو نہیں ہوں" میں کام کیا، جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔اب سجل علی کی جانب سے احد رضا میر کو دوبارہ فالو کیے جانے نے مداحوں کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ آیا یہ محض ایک عام فالو ہے یا اس کے پیچھے کوئی نیا موڑ چھپا ہے۔فی الحال، دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔