چین نے عالمی تیل مارکیٹ میں تبدیلیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات کے باعث پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق قیمتوں میں اس کمی سے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، اور 92 آکٹین پیٹرول کے 50 لیٹر ٹینک پر تقریباً 3 ڈالر تک بچت ہو گی۔رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جس کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کے گرد غیر یقینی صورتحال ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں:
برینٹ کروڈ 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا
مربان کروڈ 103 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گیا
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی توانائی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے اور کسی بھی جغرافیائی یا سیاسی کشیدگی کا فوری اثر قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم نہ ہوئی اور آبنائے ہرمز میں صورتحال برقرار رہی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔