اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، جس کے بعد دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اکتوبر کی رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا، جس کے بعد صارفین پیٹرول اور ڈیزل نئی مقررہ قیمتوں پر خرید سکیں گے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے شعبے اور گاڑیوں کے مالکان کو فی لیٹر کی بنیاد پر کچھ ریلیف ملے گا۔ تاہم کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اس کمی کے اثرات کا انحصار دیگر اخراجات اور متعلقہ شعبوں کے فیصلوں پر ہوگا۔