عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، جس کے بعد حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی ہے۔ اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں، تو پیٹرول کی نئی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 258.84 روپے فی لیٹر ہوگی۔اس سے قبل، 16 دسمبر 2023 کو پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے سے کم کر کے 267.34 روپے فی لیٹر کی گئی تھی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 289.71 روپے سے کم کر کے 276.21 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔