جرمنی میں ہزاروں ٹن آلو لوگوں میں مفت تقسیم

 جرمنی(نیٹ نیوز)جرمنی میں ہزاروں ٹن آلو لوگوں میں مفت تقسیم کردیے گئے، یہ تجربہ خوراک کے ضیاع کو روکنے میں کامیاب رہا۔یورپ کے ترقی یافتہ ملک جرمنی میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ سامنے آیا، جہاں ہزاروں ٹن آلو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے عوام میں مفت تقسیم کر دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک تاجر نے ایک زرعی کمپنی سے تقریباً 4ہزار ٹن آلو آرڈر کیے تھے، جو وزن میں لگ بھگ 800 ہاتھیوں کے برابر بنتے ہیں۔تاہم گزشتہ سال جرمنی میں آلو کی فصل غیر معمولی حد تک اچھی ہوئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں آلو کی بھرمار ہوگئی اور قیمتیں گرگئیں۔