برلن (آئی این پی ) جرمنی کے ایئرپورٹس پر ملازمین کی ہڑتال سے ہزاروں پاکستانی مسافر بھی متاثر ہو گئے ، پاکستان سے کنیکٹنگ پروازوں کے ذریعے آنے والے ہزاروں مسافر بھی پریشان ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوحہ ایئرپورٹ سے مختلف غیر ملکی پروازوں کے ذریعے آنے والے پاکستانی مسافر پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، جرمن ایئرپورٹس پر ہڑتال کی وجہ سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور ترکیہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافر متاثر ہوئے ہیں۔