برلن (آئی این پی ) جرمنی کے شہر برلن میں امیگریشن کو محدود کرنے کے حوالے سے مجوزہ منصوبے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امیگریشن کے بارے میں نئی منصوبہ بندی اپوزیشن کے قدامت پسند ارکان اور انتہائی دائیں بازو کی تحریک آلٹرنیٹیو فار جرمنی(اے ایف ڈی)کی جانب سے تجویز کی گئی ہے۔