برلن(آئی این پی)جرمنی کے شہر کولون میں دوسری جنگ عظیم کے 3 خطرناک بم ملنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا حکام نے 20 ہزار سے زائد افراد کو فوری علاقہ خالی کرکے کا حکم دے دیا۔امریکی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق جرمن شہر کولون سے 2بم20ٹن اور ایک10ٹن کا امریکی بم برآمد کیا گیا تھا تینوں بم گزشتہ روز ایک شپ یارڈ سے دریافت ہوئے تھے۔3 خطرناک بم کی خبر ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت شہر کے تمام مقامی اسپتال، ریٹائرمنٹ ہومز اور اہم ریلویاسٹیشن سمیت کئی عمارتیں خالی کرالی تھیں تاکہ بموں کو ناکارہ بنایا جاسکے