پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کو جرمنی نہ جانے پر ہزاروں یورو کی پیشکش

 پاکستان میں ابتدائی ایک ہزار 500 یورو اور افغانستان یا کسی اور ملک کا انتخاب کرنے پر مزید 5 ہزار یورو دیے جائیں گے
  چانسلر فریڈرِک کے اقتدار سنبھالنے اور اور پروگرام کو منجمد کرنے کے بعد سے 2 ہزار افراد پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں
جرمنی (آئی این پی) جرمنی افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں نقد رقم کی پیشکش کر رہا ہے، اگر وہ برلن میں آباد کاری کے پروگرام میں اپنی جگہ چھوڑنے پر رضامند ہو جائیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افغان سابق جرمن حکومت کے قائم کردہ ایک پناہ گزین پروگرام کے تحت قبول کیے گئے تھے، لیکن قدامت پسند چانسلر فریڈرِک مرز کے اقتدار سنبھالنے اور اور پروگرام کو منجمد کرنے کے بعد سے تقریبا 2 ہزار افراد مئی سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ایئر برج کابل نامی ادارے کے مطابق پناہ گزینوں کو ایک خط بھیجا گیا ہے، جس میں انہیں رقم اور دیگر امداد کی پیشکش کی گئی ہے