آئی جی عبدالکریم سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کییتفصیلات کے مطابق، مرحوم اے ایس آئی محمد حنیف کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی ایس پی سلیم اکبر خان کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف فراہمی کی ہدایت دی گئی۔ سابقہ سائیکالوجسٹ مس اقصٰی صفدر کی کنٹریکٹ پر دوبارہ بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔مزید برآں، مرحوم کانسٹیبل افتخار احمد کے بیٹے کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ہدایات جاری کی گئیں۔ سب انسپکٹر سید ظفر حسین کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ سب انسپکٹر محمد اعظم کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح، سینٹری ورکر رمیض مسیح کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی ایس پی یو کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ سب انسپکٹر یاسر اقبال کی سنیارٹی سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ کانسٹیبل شان حیدر کی پروموشن کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔