آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین کی سنٹرل آفس میں ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ٹریفک وارڈن شفیع الرحمان، اقبال حسین، محمد اشرف، شہباز حسین اور انسپکٹر کامران ہاشمی کی پروموشن و سنیارٹی کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات دیے۔