آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین, اہل خانہ کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر نور محمد کی تبادلے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح انسپکٹر علی اجود کی پروموشن کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹرار کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کیے۔