آئی جی کی سنٹرل پولیس آفس میں ملازمین ، اہل خانہ سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے سربراہ عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور مختلف درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد اقبال کلیم کی تبادلے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو معاملہ میرٹ پر زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ جونیئر کلرک حمید بٹ کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے جبکہ کانسٹیبل محمد ارشد کی  ٹرانسفر کی درخواست پر آر پی او ڈی جی خان کو ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔اسی طرح شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی اہلیہ کی جانب سے بیٹے کی تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر معاملہ زیر غور لا کر قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، انتظامی امور، ترقیوں، ویلفیئر اور دیگر سروس معاملات سے متعلق متعدد درخواستوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو مقررہ مدت میں میرٹ پر کارروائی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین اور شہداء￿  کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کے جائز مسائل کے بروقت حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔