پٹرولنگ کو یقینی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے:ایس پی اسامہ
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے ڈولفن سکواڈ کی جانب سے کرائم ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے ہدایت کی ہے کہ اہم تجارتی مراکز، مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کے اطراف خصوصی پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 10 پستول، 2 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کارروائیوں کے دوران عظیم، حیدر، قاسم، علی اور دیگر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ رائیونڈ، نواں کوٹ، شفیق آباد، شیرا کوٹ اور دیگر تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے متحرک ہے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے سے عیدالفطر تک کرائم ہاٹ سپاٹس پر ڈولفن ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔