ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ اور وائس چانسلر سے ملاقات کی ترجمان پولیس کے مطابق ملاقات پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر سید محمد علی شاہ کے آفس میں ہوئی سرکل افسر ڈی ایس پی چوہدری عثمان اور ایس ایچ او مسلم ٹاؤن عاطف اقبال بھی موجود تھے وی سی سید محمد علی شاہ اور ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا ادارے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیاوی سی سید محمد علی شاہ نے فل پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے پولیس لائن سے آئی ہوئی نفری کو چیک الرٹ اور بریف کیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق لاء￿  اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی کے دوران جیکٹ ہیلمیٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ایمانداری اور نیک نیتی سے ڈیوٹی سرانجام دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے، اقبال ٹاؤن پولیس تمام تعلیمی اداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،