ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ کا دورہ کیا

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ گلشن اقبال کا اچانک دورہ کیا اور فرنٹ ڈیسک، روزنامچہ، رپورٹنگ روم و دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ سائلین سے ملاقات کر کے مسائل سنے اور فوری ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو کارروائی کا حکم دیا۔ ایس پی نے واضح کیا کہ 15 کی کال پر فوری ریسپانس کریں، دیری ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ حوالات میں زیر حراست ملزمان سے ملاقات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا گیا۔