عادی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقررہ ٹارگٹس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے
تھانوں کی صفائی، عوامی سہولیات اور عملے کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جائے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کا چارج سنبھال لیااس موقع پر انہوں نے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں کرائم کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں ایس پی ماڈل ٹاؤن نے افسران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اہم مقامات، مذہبی عبادت گاہوں، عدالتوں اور سرکاری دفاتر کی سیکورٹی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہاٹ سپاٹ ایریاز اور اہم مقامات کی پیٹرولنگ کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کے انسداد اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے ایس پی ماڈل ٹاؤن سیدہ شہربانو نقوی نے کہا کہ مفرور اشتہاریوں اور عادی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مقررہ ٹارگٹس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائیایس پی ماڈل ٹاؤن نے 15 کی کالز پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ تھانوں کی صفائی، عوامی سہولیات اور عملے کی ویلفیئر پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو بہترین پولیس سروسز فراہم کی جا سکیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن سیدہ شہربانو نقوی نے کہا کہ تمام افسران محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔