ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی کھلی کچہری

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے آفس مسلم ٹاؤن ایوبیہ مارکیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں، شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہیعوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہیانصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں،