لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں پولیس کی مو ثر کارروائی کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی عرفہ کو بحفاظت والدین سے ملا دیا گیا پولیس کے مطابق عرفہ اپنے والدین کے ہمراہ بیگم کوٹ بازار شاپنگ کے لیے آئی تھی کہ اس دوران وہ اچانک بچھڑ گئی۔ کم عمر ہونے کے باعث بچی اپنا نام یا پتہ بتانے سے بھی قاصر تھی، جس سے تلاش کا عمل مزید مشکل ہو گیاچوکی بیگم کوٹ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی۔ فوٹیج میں بچی کو اکیلے گھومتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور بھرپور کوششوں کے ذریعے بچی کو تلاش کر لیاپولیس کی بروقت کاوشوں کے باعث عرفہ کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ اپنی بیٹی کی بحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائیں کیں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے اس کامیاب کارروائی پر انچارج چوکی بیگم کوٹ رضوان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔