ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا تھانہ گلشن راوی کا دورہ

صفائی ستھرائی اور زیرحراست ملزمان کے حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ گلشن راوی کا اچانک دورہ کیااس موقع پر ڈی ایس پی گلشن راوی سرکل ذکریا یوسف اور ایس ایچ او اسد بشیر بھی ان کے ہمراہ تھے ترجمان پولیس کے مطابق دورے کے دوران ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ میں ایس آئی پی ایس کے تحت جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ جدید سہولیات سے عوام الناس کو بھرپور طور پر مستفید کیا جائے انہوں نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کیں۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے تھانہ کے ریکارڈ، فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں، حوالات کی صفائی ستھرائی اور زیرحراست ملزمان کے حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی حراست، زیرحراست ملزمان پر تشدد یا نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ڈاکٹر محمد عمر نے فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے سہولت آفیسر اور گائیڈ کنسٹیبلز کو تھانہ آنے والے سائلین کی مکمل رہنمائی کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدید اور سمارٹ پولیسنگ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔