اقبال ٹا ئون 14،سبزہ زار کے 15 بلاک تجاوزات سے پاک

لاہور (کرائم رپورٹر) ایل ڈی اے کا سبزہ زار سکیم اور علامہ اقبال ٹا ئون میں تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن ہے۔بائیسویں روز آپریشن ٹیموں نے علامہ اقبال ٹا ئون کے 14 بلاکوں کو کلیئر کر دیا ،گلشن بلاک میں آپریشن کیا گیا۔سبزہ زار سکیم کے 15 بلاکوں میں آپریشن کیا ، "کیو" بلاک میں آپریشن کیا گیا۔ ٹیموں نے دونوں سکیموں میں متعدد رہائشی گھروں کے باہر سے تجاوزات ،شیڈز، تھڑے، پارکنگ جنگلے اور ریمپس مسمار کر دئیے۔