سبزہ زار:300کنال ایل ڈی اے پراپرٹی واگزار

ڈی جی کی واگزار کرائی گئی جگہ کی باقاعدگی سے سرویلنس کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار کے مختلف بلاکس سے واگزار کرائی گئی جگہ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ہاو?سنگ فور یاور بشیر ورک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی بھی ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر ہاو?سنگ فور یاور بشیر ورک نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو تجاوزات کے خلاف آپریشن بارے بریفنگ دی۔جس میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ مسلسل سرویلنس اور آپریشن کر رہا ہے۔ واگزار کرائی گئی جگہ پر فینسنگ، وال اور بیریئر لگا دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ سبزہ زار کے ڈی، ایل اور کے بلاک سے مجموعی طور پر  300 کنال سے زائد ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی واگزار کرائی گئی ہے۔ ایل ڈی اے واگزار کرائی گئی جگہ پر کمرشل ایریاز ڈویلپ کرے گا۔ طاہر فاروق نے واگزار کرائی گئی جگہ کی باقاعدگی سے سرویلنس کرنے کی ہدایت کی۔