4 قمار بازگرفتار، جواء پر لگی رقم بر آمد

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)تھانہ چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 قمار بازوں کو گرفتارکرکے جواء  پر لگی رقم بر آمد کرلی، پولیس تھانہ چوچک نے تاش پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 4 قمارباز وں عظیم، صفدر، نوشیر اور ریاض کو پکڑکر جواء  پر لگی رقم قبضہ میں لے لی،چاروں قماربازوں کو حراست میں لیکر تھانہ چوچک میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔