رنگ محل ،7 سٹے باز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ محل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سٹے بازی کرنے والے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق رنگ محل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سٹے بازی کرنے والے 7ملزمان کو گرفتارکرلیا ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی 55 ہزار سے زائد نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر تاش جواء￿  کھیلتے گرفتار کیاگرفتار ملزمان میں مجید، عامر، قاسم، آشر ریاض،یاسر سمیت دیگر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ایس پی سٹی نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او رنگ محل اورپولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،