ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد ، مقدمہ درج ،ریکارڈ یافتہ نکلے
لاہور(کرائم رپورٹر)سِول لائن پولیس کا کریک ڈاؤن جوا کھیلتے ہوئے 7 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق سِول لائن پولیس نے خْفیہ اطلاع پر فین روڈ کے قریب کواٹر کے باہر بیٹھ کر تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 7 قمار بازوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 3 ملزمان پہلے سے ہی ریکارڈ یافتہ ہیں