لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 ملزم گرفتارکر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دئیے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ڈولفن ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے حیدر، افتخار، فیاض و دیگر کو گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے 6 پستول، 2 رائفل، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے۔