لاہور (کرائم رپورٹر) رائیونڈ پولیس نے بڑی واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے صوبے اصل روڈ کے قریب کارروائی کر کے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔پکڑے گئے ملزمان محمد اکرم اور رضوان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ریکارڈ کے مطابق یہ گینگ رائیونڈ، سندر، مانگا منڈی سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور سٹریٹ کرائم پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔